LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی امریکہ: میڈیکیڈ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر فراڈ پر ذکیہ خان کو 76 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب نیویارک میں نائن الیون کی 25ویں برسی: میئر زہران ممدانی کی شرکت پر تنازع اور شدید احتجاج ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی یمن نے ساحلی علاقوں کا تحفظ عرب اور بین الاقوامی ذمہ داری قرار دیدیا ایران کی حملوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کی تیاری دوبارہ شروع

20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی

Web Desk

11 September 2026

امریکہ میں مسلسل 20 برسوں سے لاٹری کے لیے نمبروں کا ایک ہی سیٹ استعمال کرنے والی خاتون بالآخر خوش قسمت ثابت ہوئیں اور انہوں نے ایک ہی ڈرا میں بڑا انعام جیت لیا۔ ریاست میری لینڈ کے علاقے وائٹ پلینز (White Plains) کی رہائشی اس خاتون نے ایک ہی لاٹری ڈرا کے لیے اپنے پسندیدہ اور روایتی نمبروں پر مشتمل تین مختلف ٹکٹس خریدے۔

حیران کن طور پر خاتون کے منتخب کردہ تینوں ٹکٹس پر 50,50 ہزار ڈالر کا انعام نکلا، یوں انہوں نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر (ڈیڑھ لاکھ ڈالر) کی رقم حاصل کر لی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ٹکٹ پر ڈرا کے جیتنے والے نمبرز دیکھے تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا، جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنی بہن کو فون کر کے نمبرز پڑھنے کو کہا۔ بہن نے تصدیق کی کہ ان کے تینوں ٹکٹوں پر انعام نکل آیا ہے۔