امریکا: لاٹری کھیلنے کے اچانک خیال نے بڑا انعام جتوا دیا
Web Desk
18 July 2026
امریکا میں لاٹری کھیلنے کے اچانک خیال نے ایک خوش نصیب شہری کو راتوں رات لاکھوں ڈالر کا مالک بنا دیا۔ ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے رہائشی ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے برآمدے میں عام روٹین کے مطابق بیٹھا تھا کہ اسے اچانک شدت سے یہ احساس ہوا کہ اسے لاٹری کا ٹکٹ خریدنا چاہیے۔ اس انوکھے خیال کے فوراً بعد وہ قریبی اسٹور گیا اور وہاں سے 10، 10 ڈالر کے 2 اسکریچ آف ٹکٹ خریدے۔ ان میں سے ایک ٹکٹ ‘گولڈ والٹ ایکسٹرا پلے!’ نکلا، جس نے اس کی قسمت بدل دی اور اسے پورے 5 لاکھ ڈالر (نصف ملین ڈالر) کا بڑا انعام جتوا دیا۔ لاٹری جیتنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اتنی خطیر رقم جیتنے پر وہ اس قدر حیران اور ششدر رہ گیا کہ اسے فوری طور پر اپنی اس بڑی خوشی کو روایتی انداز میں منانے کا بھی وقت نہیں ملا۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026