امریکی شہری کو سائیکل چلانے کے دوران مشعل جگلنگ کرنا مہنگا پڑ گیا
Web Desk
28 July 2026
امریکہ سے تعلق رکھنے والے معروف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش کو ایک پہیے والی سائیکل چلاتے ہوئے جلتی ہوئی مشعلیں اچھالنے کا نیا سنسنی خیز گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا مہنگا پڑ گیا، جس دوران ان کی بھنویں اور ہاتھوں کے بال جھلس گئے۔ ڈیوڈ رش نے مسلسل 37 جلتی مشعلیں اچھالنے اور پکڑنے کا پرانا عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی یونی سائیکل آگے بڑھتی ہے، ہوا کا دباؤ شعلوں کو سیدھا چہرے کی طرف دھکیلتا ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ تاہم، تمام تر خطرات کے باوجود وہ توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے اور مسلسل 175 بار جلتی ہوئی مشعلیں پکڑ کر پرانے ریکارڈ سے 4 گنا سے بھی زیادہ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026