LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

امریکا: دنیا کا سب سے بڑا بلینکٹ فورٹ

Web Desk

4 June 2026

لاس ویگاس: امریکہ میں ایک ہائی اسکول کے طلبہ نے اپنی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمبل، چادروں اور تکیوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا ’بلینکٹ فورٹ‘ (خیمہ نما گھر) تیار کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست نیواڈا کے ایک ہائی اسکول کے طلبہ نے مجموعی طور پر 14 ہزار 103 مربع فٹ کے وسیع و عریض رقبے پر محیط یہ دیو ہیکل خیمہ تعمیر کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔کلارک کاؤنٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس عظیم الشان اور منفرد خیمے کو ‘ویسٹ کیریئر اینڈ ٹیکنیکل اکیڈمی’ کے ذہین طلبہ نے خود ڈیزائن کیا تھا۔

اس ڈیزائن کو حقیقت کا روپدینے کے لیے اسے ‘ڈیزرٹ برِیز کمیونیٹی سینٹر’ میں نصب کیا گیا، جہاں مقامی رضاکاروں اور مختلف کاروباری اسپانسرز نے طلبہ کی بھرپور مدد اور سرپرستی کی۔کلارک کاؤنٹی کے کمشنر جسٹن جونز نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ”یہ منصوبہ صرف ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی حد تک محدود نہیں تھا، بلکہ اس کا اصل اور خوبصورت مقصد پوری کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔ ہم فوسٹر (سرپرستی میں رہنے والے) اور رشتہ داروں کی دیکھ بھال میں زندگی گزارنے والے بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے کچھ یادگار لمحات تخلیق کرنا چاہتے تھے، تاکہ معاشرے میں فوسٹر کیئر سے وابستہ بچوں اور ان کی نگہداشت کرنے والوں کی ضروریات کے بارے میں مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔”اس عالمی ریکارڈ کی باقاعدہ تصدیق کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک آفیشل جج خود موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ 14 ہزار 103 مربع فٹ پر پھیلا ہوا یہ ڈھانچہ واقعی اس وقت دنیا کا سب سے بڑا بلینکٹ فورٹ بن چکا ہے۔

اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے گنیز بک کے مقرر کردہ سخت قواعد درج ذیل تھے خیمے کے پورے ڈھانچے میں کہیں بھی ایک انچ سے بڑا کوئی خلا (گیپ) موجود نہیں ہونا چاہیے تھا۔ فورٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والی تمام چادروں اور کمبلوں کا زمین کو چھونا لازمی تھا۔ خیمے کا اندرونی حصہ اندر سے اتنا کشادہ اور ہوا دار ہونا ضروری تھا کہ کوئی بھی شخص اس کے اندر آرام سے بیٹھ سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے بلینکٹ فورٹ کا عالمی ریکارڈ سال 2024 میں امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں قائم کیا گیا تھا، جس کا کل رقبہ 12 ہزار 291 مربع فٹ تھا، جسے اب نیواڈا کے ان نوجوان طلبہ نے آسانی سے توڑ دیا ہے۔