LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ

Web Desk

13 August 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں قصرا میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے تین فلسطینی خاندانوں کی رہائش گاہوں کا محاصرہ کر کے سڑکیں بند کر دیں اور ان کے پانی اور بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اس محاصرے کی وجہ سے دو بچوں سمیت تقریباً 15 فلسطینی اپنے ہی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں، جبکہ آبادکاروں کی جانب سے ان کے گھروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دو غیر قانونی چوکیوں کو ختم کرنے اور ایک اسرائیلی کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مسلح اور غیر قانونی آبادکار اب بھی قریبی علاقوں میں گھوم رہے ہیں اور خطرہ برقرار ہے۔

اس ہولناک واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے امریکی سفیر مائیک ہکابی نے آبادکاروں کے ان اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے “خوفناک اور ناقابلِ جواز” قرار دیا۔ امریکی سفیر نے واضح کیا کہ نہتے خاندانوں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کے لیے دہشت گردی کے ایسے گھناؤنے افعال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔