LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی مقامی مسجد آمد، نمازِ جمعہ کی ادا کی پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث تیز، ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں 32صوبے بنانے کی تجاویز سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر لندن پہنچیں گے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج پرغور، وزیراعظم ہاؤس میں کل اجلاس طلب مستحق طبقات کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب مولانا اچھا کردار ادا کریں گے، ہم اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Web Desk

13 August 2026

وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، تجارتی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مضبوط روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نارویجن کمپنیوں کو پاکستان کے تیل اور گیس کی تلاش (Oil & Gas Exploration) کے شعبے میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی۔ وزیراعظم نے خاص طور پر مسئلہ فلسطین پر ناروے کے مضبوط، اصولی اور واضح مؤقف کی تعریف کی اور امن قائم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر نارویجن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ناروے میں مقیم پاکستانی برادری کے مثبت اور متحرک کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔