LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ترین بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے شامل کرنے کا معاہدہ دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ کی نیدرلینڈز کے کاروباری وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ، لانگ مارچ پر تنقید چیف جسٹس پاکستان کی بار نمائندگان سے مشاورتی نشست، ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ حافظ نعیم الرحمان کا مفت تعلیم کے حق میں تحریک شروع کرنے کا اعلان ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو

Web Desk

13 August 2026

ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور انتخابی نتائج پر روشنی ڈالی گئی۔

شاہ غلام قادر نے ڈپٹی وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کارکردگی اور کامیابی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت اور بالخصوص پنجاب کے ترقیاتی ماڈل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج عوام کے اعتماد کا عکاس ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے عوام کی بہتری اور بنیادی ترجیحات کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔