جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
Web Desk
23 August 2026
بھارت کی ریاست کیرالہ کے تاریخی سینٹ میری کیتھیڈرل میں ایک انتہائی منفرد کیتھولک شادی کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی، جہاں جڑواں بھائیوں اکھیل اور نکھل نے جڑواں بہنوں میگی اور ماریا سے شادی کی۔ اس تقریب کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ شادی کی مذہبی رسومات بھی جڑواں پادریوں فادر اینٹو اور فادر اجو نے ادا کیں، جبکہ ان کے معاونین بھی جڑواں بھائی جیرون اور جوہون تھے۔ دلہنوں کا بچپن سے ہی یہ خواب تھا کہ ان کی شادی میں جڑواں افراد کا یہ نادر امتزاج موجود ہو، جس کے لیے ان کے اہل خانہ نے خاص طور پر جڑواں پادریوں سے رابطہ کیا۔ سوشل میڈیا پر اس انوکھی اور یادگار تقریب کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026