انوکھا ہوٹل جہاں شیر کے بچے صبح مہمانوں کو اٹھانے کا کام کرتے ہیں
Web Desk
18 November 2025
تصور کریں کہ آپ کسی ہوٹل میں قیام کریں اور وہاں صبح آپ کو اٹھانے کا کام ایک شیر کا بچہ کرے تو پھر کیسا محسوس کریں گے؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک ہوٹل واقعی ایسی خصوصی سروس فراہم کر رہا ہے۔اس خصوصی سروس کے تحت ہوٹل میں قیام کرنے والوں کو صبح اپنے کمرے میں شیر کے بچے کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے Suqian میں واقع ہیپی ریزورٹ کنٹری سائیڈ ریزورٹ نامی ہوٹل میں یہ انوکھی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔20 کمروں پر مشتمل اس ہوٹل میں اس سروس کے ساتھ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 628 یوآن رکھا گیا ہے۔شیر کے بچے کی یہ سروس صبح 8 سے 10 بجے تک دستیاب ہوتی ہے اور ہر کمرے میں اسے 7 منٹ تک قیام کرنے دیا جاتا ہے۔اس کے لیے کمرے میں رہنے والوں کو پہلے ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوتے ہیں۔شیر کے بچے کے ساتھ ایک نگہبان ہمیشہ ہوتا ہے اور مہمانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کا خیال رکھیں۔ہوٹل کے عملے کے مطابق یہ سروس فراہم کرنا قانونی ہے اور ہم نے شیروں کی پرورش کے لیے سرکاری اداروں میں رجسٹریشن کرائی ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ سے علیحدگی کے لیے گاؤں کا علامتی ریفرنڈم
21 September 2026
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا بیگ تیار
20 September 2026
پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
19 September 2026
ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت
19 September 2026
ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم
19 September 2026
آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
18 September 2026
جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا
18 September 2026
کتابیں پڑھنے پر پیسے دینے والا ملک
17 September 2026