LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کا ٹائٹل جیت لیا

Web Desk

9 August 2026

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ سنسنی خیز فائنل معرکے میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ فائنل میں ان کی کامیابی کا اسکور 4-11، 11-6، 11-5، 9-11 اور 11-4 رہا۔

عمیر عارف اس سے قبل بھی ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ وہ بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں اور ان کی اس کامیابی پر کھیل کے حلقوں میں انہیں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔