یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ
Web Desk
11 August 2026
جنوبی یوکرین کے علاقے اودیسا میں جنگی مشن کے دوران یوکرینی فضائیہ کا ایک مگ-29 (MiG-29) لڑاکا طیارہ تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق 10 اگست کی شام پائلٹ اودیسا ریجن میں فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کے مشن پر تھا کہ میزائل داغنے کے دوران طیارے میں شدید ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ کنٹرول سے باہر ہو گیا، جس پر پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ایجیکٹ کیا جسے بعد ازاں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یوکرینی فوج کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یوکرینی فضائیہ کو پہنچنے والا یہ دوسرا بڑا نقصان ہے؛ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی ایک F-16 لڑاکا طیارہ ہنگامی صورتحال کے باعث تباہ ہو گیا تھا جس کا پائلٹ بھی محفوظ رہا تھا۔
متعلقہ عنوانات
یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ
11 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کے حل کے لیے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز
11 August 2026
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
11 August 2026
ترکیہ: کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے لیے سزا میں نرمی کا قانون منظور
11 August 2026
رہبرِ انقلاب نے دشمن کے خلاف قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا: ایرانی صدر
11 August 2026
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
11 August 2026
یوکرینی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، ڈرونز معاہدے سمیت مختلف امور پر گفتگو
11 August 2026
ہانگ کانگ میں درجہ حرارت 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
11 August 2026