پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
Web Desk
24 November 2026
پاکستانی ماربل اور پتھر کی صنعت میں تکنیکی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے اٹلی کے وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کا تکنیکی وفد 27 نومبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا، جہاں ماربل اور پتھر کی صنعت کا تفصیلی تکنیکی جائزہ لیا جائے گا۔ وفد ماربل کی کان کنی، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تعاون کے امکانات کا جائزہ لے گا۔
دورے کے شیڈول میں ماربل سٹی کراچی، سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) اور دیگر صنعتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان اور اٹلی کے درمیان معدنی وسائل سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر علی جاوید نے کہا کہ اٹلی کی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کے ماربل، گرینائٹ، اونکس اور ٹراورٹائن کے ذخائر سے زیادہ مؤثر اور بہتر استفادہ ممکن ہو سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026