LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع

بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز

Web Desk

24 November 2026

سکھ مت کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر منعقدہ تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، جس کے سلسلے میں سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج گوردوارہ جنم استھان سے روایتی نگر کیرتن نکالا جائے گا جو شہر کے سات گوردواروں سے ہوتا ہوا واپس جنم استھان پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ نگر کیرتن کے دوران گورو گرنتھ صاحب کو پالکی صاحب میں براجمان کیا جائے گا۔

تقریبات بھوگ کی رسم اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی ارداس کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کو رہائش، لنگر، طبی سہولیات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جس پر یاتریوں نے بہترین انتظامات کے لیے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تقریبات کے اختتام پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔