برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
Web Desk
24 November 2026
پاکستان میں برطانوی حکومت سے پنشن وصول کرنے والی آخری خاتون جنت خاتون قائم خانی 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنت خاتون قائم خانی کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر جھڈو سے تھا۔ ان کے شوہر عبدالشکور قائم خانی برطانوی دورِ حکومت میں 17ویں پونا ہارس رجمنٹ (17th Poona Horse Regiment) میں بطور سپاہی خدمات انجام دے چکے تھے۔
شوہر کی وفات کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والی پنشن ان کی بیوہ جنت خاتون کو منتقل کر دی گئی تھی، جسے وہ طویل عرصے سے اقوامِ متحدہ کے ذریعے باقاعدگی سے وصول کر رہی تھیں۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی برطانوی عہد کی پنشن وصول کرنے والے اس تاریخی سلسلے کی ایک اہم کڑی اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026