خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
Web Desk
24 November 2026
نیوزی لینڈ میں 27 سالہ خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی، جسے نکالنے کے لیے ڈاکٹرز کو سرجری کرنا پڑی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو فوری طور پر وائیکاٹو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایکسرے معائنے سے انکشاف ہوا کہ کھانے کا پورا کانٹا ان کے معدے میں موجود ہے۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر دو مرتبہ اینڈوسکوپی کے ذریعے کانٹا منہ کے راستے نکالنے کی کوشش کی، تاہم دونوں کوششیں ناکام رہیں۔
بعد ازاں سرجنز نے لیپروسکوپک سرجری کی مدد سے تقریباً 4 سینٹی میٹر کا چیرا لگا کر کانٹا کامیابی سے نکال لیا۔ معالج ڈاکٹر جیسی فشر کے مطابق یہ امر حیران کن تھا کہ اتنا بڑا کانٹا خاتون کے معدے تک کیسے پہنچ گیا، تاہم خوش قسمتی سے معدے میں سوراخ نہیں ہوا تھا۔
ڈاکٹر جیسی فشر نے بتایا کہ خاتون کی صحت یابی کے دوران کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی اور آپریشن کے دو روز بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر ضروری یا نوکیلی اشیا نگلنا سنگین طور پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور بعض صورتوں میں جان بچانے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026