LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا

Web Desk

24 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی عہدیداروں کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں ملوث پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو امریکی وفاقی عدالت نے 330 ماہ (27 سال اور 6 ماہ) قید کی سزا سنا دی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیویارک میں امریکی وفاقی جج ایرک راس کومیٹی نے جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد منگل کے روز آصف مرچنٹ کو یہ سزا سنائی۔ آصف مرچنٹ کو رواں سال مارچ میں سرحد پار دہشت گردی کی کارروائی کی کوشش اور معاوضے کے عوض قتل کی سازش (مرڈر فار ہائر) کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا، جب انہوں نے ٹرمپ، سابق صدر جو بائیڈن اور اقوامِ متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے قاتل حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ افراد خفیہ ایف بی آئی (FBI) ایجنٹس نکلے۔

عدالت میں آصف مرچنٹ کا کہنا تھا کہ وہ 2020ء میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔ استغاثہ کے مطابق اگرچہ دیگر امریکی عہدیدار بھی ممکنہ اہداف میں شامل تھے، لیکن سازش کا بڑا حصہ ڈونلڈ ٹرمپ پر مرکوز تھا کیونکہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے وقت ٹرمپ صدر تھے اور انہوں نے عراق میں اس فضائی حملے کا حکم دینے کا علانیہ ذکر بھی کیا تھا۔ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی حملے کے ذمہ داروں کو سخت انتقام کی وارننگ دی تھی۔

استغاثہ کے مطابق آصف مرچنٹ ابتدائی طور پر مذہبی زیارت کے لیے ایران گئے تھے جہاں ان کا تعارف پاسدارانِ انقلاب کے ایک ہینڈلر سے کرایا گیا، اور سازش پر عملدرآمد کے لیے اپریل 2024ء میں امریکا جانے سے قبل انہوں نے 15 مرتبہ ایران کا سفر کیا جہاں انہیں ایرانی انٹیلی جنس افسران سے تربیت ملی۔