LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا

آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

Web Desk

24 November 2026

آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تین آئل ٹینکرز تباہ ہو گئے جبکہ دھماکوں کے بعد جہازوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکرز میں زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ان میں شدید آگ لگ گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایک آئل ٹینکر ایران کے جنوبی ساحل کے قریب جبکہ دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں بارودی سرنگوں کا نشانہ بن کر متاثر ہوئے۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید انکشاف کیا کہ تباہ ہونے والے تینوں آئل ٹینکرز امریکی فضائی نگرانی اور عسکری تحفظ میں سفر کر رہے تھے، تاہم امریکی عسکری تحفظ کسی بھی جہاز کو ایرانی بحری قوانین سے استثنیٰ فراہم نہیں کرتا۔

ایران نے ایک بار پھر دوٹوک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مجاز سمندری راستوں سے گزرنے والے جہازوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اور ایرانی وارننگ کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔