نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
Web Desk
24 November 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی زمین پر قائم قبر کے مزار بن جانے اور وہاں عقیدت مندوں کی آمد یا نذرانے جمع ہونے سے زمین خودبخود وقف نہیں ہو جاتی اور نہ ہی اس کی ملکیت محکمہ اوقاف کو منتقل ہوتی ہے۔ جسٹس شاہد وحید کی جانب سے جاری کردہ 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ نے محکمہ اوقاف کی جانب سے نجی زمین کا انتظام سنبھالنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی اپیل خارج کر دی اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ مالک کی جانب سے اپنی زمین پر عزیز کی قبر تعمیر کرنے سے زمین وقف نہیں ہوتی، وقف قرار دینے کے لیے زمین کی مستقل وقفیت ثابت کرنا ضروری ہے اور اس کی ذمہ داری وقف ہونے کا دعویٰ کرنے والے فریق پر عائد ہوتی ہے، جبکہ زمین کے ریونیو ریکارڈ میں دربار کا اندراج بھی ملکیت کا ثبوت نہیں ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ محکمہ اوقاف زندہ وقف کنندہ یا مالک کی رضامندی کے بغیر نجی ملکیتی زمین کو اپنی تحویل میں لینے کا مجاز نہیں، جبکہ نوٹس کی عدم تعمیل اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر محکمہ اوقاف کا 19 نومبر 2003 کا قبضے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی، بے اختیار اور غیر مؤثر قرار دیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے محکمہ اوقاف کو حکم دیا ہے کہ 5 کنال 3 مرلے زمین اور اس پر قائم عمارتوں کا انتظام، کنٹرول اور قبضہ 30 روز کے اندر اصل مالک کو واپس کیا جائے، جبکہ متعلقہ ریونیو حکام کو محکمہ اوقاف کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر کی گئی اراضی کی تبدیلیاں درست کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026