سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
Web Desk
24 November 2026
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جائے گی، جس کے دوران ایک ہفتے میں ملک کے 167 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور ہر اہل بچے کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ ملک گیر مہم میں 4 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے، جن کے تحت پنجاب کے 38 اضلاع میں 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد، سندھ کے 30 اضلاع میں 1 کروڑ 3 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا کے 37 اضلاع میں 72 لاکھ 46 ہزار سے زائد، بلوچستان کے 41 اضلاع میں 26 لاکھ 29 ہزار سے زائد، آزاد جموں و کشمیر کے 10 اضلاع میں 7 لاکھ 9 ہزار سے زائد، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد اور گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں 2 لاکھ 79 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نیشنل ای او سی نے والدین اور معاشرے کے ہر فرد سے اپیل کی ہے کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پولیو ورکرز کا خیرمقدم کریں، پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو اس اور آئندہ آنے والی ہر مہم میں پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور بچوں کو دیگر موذی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے معمول کی ویکسینیشن بھی بروقت مکمل کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026