وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
Web Desk
24 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکھ مت کے بانی بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورونانک کی تعلیمات بھائی چارے، امن، مساوات اور رواداری کے فروغ کا اہم پیغام دیتی ہیں۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے لیے بابا گورونانک کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں، اور مساوات و انصاف پر مبنی ان کا پیغام آج بھی مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو قریب لانے اور معاشرے میں محبت و باہمی احترام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو سکھ مت کے مقدس ترین مقامات کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے، اہلِ پنجاب اپنے سکھ بہن بھائیوں کی میزبانی پر فخر محسوس کرتے ہیں اور حکومت پنجاب سکھ برادری کو ان کے مقدس مقامات پر حاضری کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026