ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
Web Desk
24 November 2026
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے پروگریسو بزنس فورم کے وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر کے ہمراہ اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، جہاں وفد نے گروپ چیئرپرسن ڈاکٹر گوین راموکوپا کی قیادت میں ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون، کاروباری روابط کے فروغ اور باہمی مفاد کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے تحقیق و ترقی، تکنیکی مہارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی حکومت کی ’لُک افریقہ‘ (Look Africa) پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ معاشی روابط کے استحکام، برآمدات میں اضافے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ
24 November 2026
پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026