انگلینڈ میں پرفیوم چوری کرنے والی خاتون پر جان لیوس اسٹورز میں پابندی عائد
Web Desk
30 January 2026
انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کو چکمہ دے کر ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے پرفیوم چوری کرنے والی خاتون کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے جان لیوس کے تمام اسٹورز میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ اگیتا سیکا پچھلے ایک سال سے پولیس کو چکمہ دے رہی تھیں اور وہ متعدد بار روپ بدل کر خود کو بچاتی رہیں۔ خاتون کو پہلی مرتبہ اگست 2024 میں مانچسٹر کے چیڈل میں واقع جان لیوس اسٹور سے ڈیزائنر پرفیوم چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت نے اگیتا سیکا کو چار جرائم کا اعتراف کرنے پر سزا سنائی اور ایک سال کے لیے جان لیوس کے اسٹورز میں داخلے پر پابندی عائد کی۔ عدالت کے مطابق خاتون کا جرم منظم، مسلسل اور جان بوجھ کر کیا گیا، جس سے اسٹور اور عملے کو مالی و انتظامی نقصان پہنچا۔
مانچسٹر پولیس نے واضح کیا کہ یہ جرم صرف مالیت کے نقصان تک محدود نہیں بلکہ اسٹور کے عملے اور دیگر خریداروں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026