LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

مفت کھانے کیلئے ہوٹل کی ڈش میں اپنے بال ڈالنے والی خاتون پکڑی گئی

Web Desk

4 June 2026

لندن: برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں مفت کھانا حاصل کرنے اور انتظامیہ کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کی مکروہ چال سی سی ٹی وی (CCTV) کیمرے نے بے نقاب کر دی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو چکی ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ میز پر بیٹھ کر رات کا کھانا کھا رہی تھیں کہ اسی دوران انہوں نے مبینہ طور پر ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت اپنے ہی سر سے ایک بال توڑا اور اسے سامنے رکھی ڈش میں ڈال دیا۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پلیٹ میں بال ڈالنے کے فوراً بعد خاتون نے انتہائی معصوم بن کر ویٹریس کو بلایا اور ڈش میں بال ہونے کی شکایت کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کی درخواست کی۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق، ان کے عملے نے گاہک کی تسلی اور ریسٹورنٹ کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر خاتون کو نئی ڈش تیار کر کے فراہم کر دی۔ تاہم، اس موقع پر خاتون اور ان کے خاندان نے وہ نئی ڈش وہیں کھانے کے بجائے اسے پیک (Takeaway) کرا کے گھر لے جانا مناسب سمجھا، کیونکہ وہ پہلی ڈش سے پہلے ہی پیٹ بھر کر کھانا کھا چکے تھے۔

بعد ازاں، جب ریسٹورنٹ انتظامیہ نے روزمرہ کے معمول کے مطابق اپنے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا، تو وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ ڈش میں بال کسی غلطی سے نہیں گرا تھا بلکہ خاتون نے خود اپنے ہاتھوں سے اسے وہاں پلانٹ کیا تھا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اس دھوکہ دہی کو چھپانے کے بجائے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے پوری تفصیلات پبلک کر دیں۔

ریسٹورنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں مزید چونکا دینے والے دعوے سامنے آئے ہیں خاتون نے عملے سے شکایت کی تھی کہ ان کے بچے کی ڈش میں سے بال نکلا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے نہ صرف خود بال ڈالنے کی حقیقت سامنے آئی، بلکہ یہ شرمناک منظر بھی ریکارڈ ہوا کہ خاتون ریسٹورنٹ سے جاتے ہوئے وہاں میز پر رکھی کیچپ کی بوتل، آئسکریم کا باؤل (پیالہ) اور چائے کا چمچ بھی خاموشی سے اپنے بیگ میں ڈال کر ساتھ لے گئیں۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اس پوسٹ پر خاتون کی اس حرکت کا تمسخر اڑاتے ہوئے طنزیہ انداز میں یاد دہانی کرائی کہ: “ٹیبل پر موجود چمچ، آئسکریم باؤل یا کیچپ کی بوتلیں ہمارے ‘ٹیک اوے مینیو’ کا حصہ بالکل نہیں ہیں جو گاہک اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔”

برطانوی ریسٹورنٹ کی یہ پوسٹ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہو چکی ہے۔ بیشتر انٹرنیٹ صارفین اور مقامی شہریوں نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کے اس بروقت، دلیرانہ اور شفاف ردِعمل کو شدید سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے دھوکے باز گاہکوں کو بے نقاب کرنا انتہائی ضروری ہے جو چند پیسوں یا مفت کھانے کی لالچ میں محنت کش عملے اور ریسٹورنٹ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔