معذوری کا بہانہ کر کے قید سے بچنے والا مجرم باکسنگ لڑتے پکڑا گیا
Web Desk
27 January 2026
برطانیہ کے کارڈف سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ اینٹن بوسٹن، جو غیر قانونی طور پر کتوں کی بریڈنگ کروا رہا تھا، بیماری کا بہانہ بنا کر جیل جانے سے بچا ہوا تھا، باکسنگ مقابلے میں لڑتے ہوئے دوبارہ پکڑا گیا۔
ملزم نے 2020ء میں چھ کتوں کے کان کاٹنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ حال ہی میں ایک جج نے رحم کرتے ہوئے اسے جیل سے رہا کیا تھا، لیکن اس نے غیر قانونی سرگرمی جاری رکھی۔
پراسیکیوٹر لی رینلڈز نے عدالت کو بتایا کہ اینٹن بوسٹن نے خود کو معذور دکھایا، لیکن باکسنگ میں اس کی کارکردگی اس کے دعوے کی تردید کرتی ہے۔ پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس نے بوسٹن کے گھر سے بدبو آنے کے بعد جانوروں کو خراب حالت میں رکھنے کے الزام میں کارروائی کی۔
عدالت نے اینٹن بوسٹن کو 3 سال قید اور 15 سال تک کتے پالنے پر پابندی کی سزا سنائی۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026