ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا
Web Desk
23 April 2026
ایشین ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت یہ ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، جبکہ مرد اور خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
مینز ایونٹ میں نو ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں بھارت، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان شامل ہیں، جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین کو رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کرے گی۔ شیڈول کے مطابق گرین شرٹس کا دوسرا میچ 31 مئی کو ملائیشیا اور تیسرا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 5 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا فیصلہ 6 جون کو ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اس اہم ایونٹ کی تیاریوں کے لیے ملک بھر میں ٹرائلز اور یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے تاکہ بہترین ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکے۔
متعلقہ عنوانات
کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا، محمد علی
23 April 2026
فٹبال ورلڈ کپ 2026: ایران نے شرکت اور مکمل تیاری کا اعلان کردیا
22 April 2026
پی ایس ایل 11، پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو7وکٹوں سے ہرادیا، زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک
22 April 2026
پی ایس ایل11 میں آج دو میچز شیدول
22 April 2026
پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو9رنزسے ہرادیا، فخر زمان کی سنچری
21 April 2026
پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے
21 April 2026
پی سی بی کی سری لنکا کے شاناکا پرپی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی
20 April 2026
راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت ٹھکرانے کا انکشاف
20 April 2026