جیل سے فرار ہوکر عورت کا روپ دھارنے والا شخص 8 سال بعد پکڑا گیا
Web Desk
15 September 2026
ترکیہ میں سیکیورٹی حکام نے 8 سالہ طویل تعاقب کے بعد قید کی سزا سے فرار ایک ایسے مطلوب مجرم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا حلیہ تبدیل کر کے عورت کا روپ دھار رکھا تھا اور اپنی بہن کا شناختی کارڈ استعمال کر رہا تھا۔ ترک ویب سائٹ ‘ٹی 24’ کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ 2018 کا ہے جب طغرل باشار نامی شخص چوری اور سرکاری اہلکار کا روپ دھارنے کے تین مقدمات میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
فرار کے بعد طغرل باشار نے حلیے اور نقوش میں اس حد تک تبدیلیاں کر لیں کہ پولیس کے پاس موجود پرانی تصویروں کی مدد سے اسے پہچاننا ناممکن ہو گیا۔ تاہم، ظاہری شکل کی بنیاد پر ناکامی کے بعد حکام نے تعاقب کی حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے مجرم کی طرزِ زندگی اور نقل و حرکت پر توجہ مرکوز کی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نہ صرف استنبول میں خاتون کے روپ میں رہ رہا تھا بلکہ اپنی بیرونِ ملک مقیم بہن کی سرکاری دستاویزات اور کریڈٹ کارڈز استعمال کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی اداروں کے شکوک و شبہات شدید ہو گئے۔
پولیس اور ڈٹیکٹو ٹیموں نے کریڈٹ کارڈ ٹرانزیکشنز کا سراغ لگاتے ہوئے استنبول کے علاقے قاضی کوئے میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے وقت اگرچہ ملزم نے اپنا عورت والا حلیہ برقرار رکھا تھا، تاہم سیکیورٹی ٹیموں نے موقع پر بائیومیٹرک فنگر پرنٹس لیے، جس کا موازنہ کرنے پر تصدیق ہو گئی کہ پکڑا جانے والا شخص ہی 2018 سے فرار طغرل باشار ہے۔ فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے 8 سال سے جاری روپوشی کی اس انوکھی داستان کا ڈراپ سین ہو گیا اور مجرم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026