ترکیہ کے ساحل کے قریب 2100 سال پرانا جہاز دریافت، مٹی کے برتن برآمد
Web Desk
9 October 2026
ترکیہ کے جنوبی ساحلی صوبے انطالیہ کے قریب سمندر کی تہہ میں 2,100 سال پرانے ڈوبے ہوئے ایک قدیم تجارتی بحری جہاز کا ملبہ دریافت ہوا ہے، جس سے نایاب اور تاریخی مٹی کے برتنوں کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق سمندر میں تقریباً 55 میٹر کی گہرائی پر موجود اس تاریخی جہاز کے ملبے سے پلیٹیں، پیالے، صراحیاں اور ٹرے سمیت 122 مختلف اقسام کے برتن ملے ہیں، جن میں سے بیشتر دو ہزار سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تقریباً صحیح سلامت ہیں۔
آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ قدیم دور کے تاجروں نے ان ظروف کو نقل و حمل کے دوران محفوظ رکھنے کے لیے لکڑی کے خصوصی ڈبوں میں رکھ کر ان کے درمیان مٹی بھر دی تھی، جس کی بدولت یہ نایاب نوادرات اتنی طویل مدت تک ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے۔ تحقیق کے مطابق یہ بحری جہاز قدیم رومن دور میں بحیرۂ روم کے اہم تجارتی راستے پر سفر کے دوران غرق ہوا تھا۔ زیرِ آب جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے سے مزید تاریخی نوادرات نکالنے اور تحقیقی کھدائی کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
گہری نیند سونے کا انوکھا مقابلہ، فاتح کو لاکھوں کا انعام
8 October 2026
جعلی افسر بن کر سیاسی رہنما سے شادی کرنیوالی خاتون زیورات و قیمتی سامان لے کر فرار
7 October 2026
امریکا شہری نے ایک جیسے 50 ٹکٹوں پر 50 انعام جیت لیے
7 October 2026
بھارت میں دو سروں والا نایاب سانپ برآمد، دیکھنے والے حیران
7 October 2026
آئن سٹائن کا نایاب خط: محبت میں گرفتار ہونے کا الزام کششِ ثقل کو نہ دیں
5 October 2026
سابق امریکی فوجی کی 100 ویں سالگرہ پر انوکھی خواہش، لوگوں کا بھرپور جواب
5 October 2026
سعودی عرب میں 2 منگولین شکاری باز لاکھوں ریال میں فروخت
5 October 2026
طوفان کے بعد نیو جرسی کی سڑک پر شارک کی ’آمد‘، ویڈیو نے سب کو حیران کردیا
4 October 2026