چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
Web Desk
14 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ چین کے دوسرے روز پیپلز ہال بیجنگ پہنچے، جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس تاریخی موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ کو اس کے 250 ویں یومِ آزادی کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے ان مذاکرات پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں، جن میں ایران تنازع، عالمی تجارتی رکاوٹیں، ٹیرف اور سپلائی چین جیسے سنگین مسائل زیرِ بحث ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عالمی امن اور معاشی ترقی دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تائیوان کے مسئلے کو پاک امریکہ تعلقات کی “سرخ لکیر” قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر اسے درست طریقے سے نہ سنبھالا گیا تو تصادم ہو سکتا ہے۔ صدر شی نے امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز، بشمول ایلون مسک اور ٹم کک کو یقین دلایا کہ چین کے دروازے کاروبار کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور دونوں ممالک کو حریف کے بجائے شراکت دار بننا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ایک “عظیم رہنما” قرار دیا اور کہا کہ ان کا دوست ہونا ایک اعزاز ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کو “تاریخ کی سب سے بڑی سمٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہے اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں تک قائم رہنے والے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا، ایپل اور این ویڈیا جیسی بڑی کمپنیوں کے سربراہان بھی بیجنگ میں موجود ہیں، جو اس دورے کی معاشی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026
اقوام متحدہ کا انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کے حماس کے فیصلے کا خیر مقدم
7 July 2026