LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف

کراچی میں گراس روٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے ٹاؤن پریمئر لیگ کا آغاز

Web Desk

29 August 2026

کراچی شہر میں گراس روٹ کرکٹ کو متحرک کرنے اور مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ‘ٹاؤن پریمیئر لیگ’ (TPL) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ لیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر بلدیات اور لیگ کے پیٹرن انچیف ناصر حسین شاہ تھے۔ سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کے تعاون سے منعقد کی جانے والی اس ٹیپ بال لیگ میں شہر کے تمام 25 ٹاؤنز کی ٹیموں کے علاوہ ایک ٹیم میئر کراچی کی شامل ہے، یوں مجموعی طور پر 26 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ تقریب کے دوران ٹرافی، آفیشل نغمے، جرسیوں کی رونمائی اور پول ڈرا بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی پی ایل ایک غیر سیاسی اقدام ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند مقابلے، اتحاد اور اسپورٹس مین شپ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل میں اس دائرہ کار کو پورے صوبے تک پھیلانے اور خواتین کی ٹیمیں بنانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔