LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

خاتون نے 75 کروڑ کے آن لائن آرڈر کرکے کینسل کردیے، پولیس نے گرفتار کرلیا

Web Desk

8 August 2026

ٹوکیو پولیس نے ایک 32 سالہ خاتون کو جاپان کے معروف آن لائن اسٹور پر بڑی تعداد میں جعلی آرڈرز دینے اور بعد ازاں انہیں مسلسل منسوخ کر کے کمپنی کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق مایو یوشیڈا نامی اس خاتون نے جعلی ناموں اور تقریباً 230 فرضی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے معروف اینیمے کمپنی ‘شوئیشا’ کے آن لائن اسٹور پر 2 ہزار سے زائد جعلی آرڈرز دیے۔ خاتون نے ‘ناروٹو’ اور ‘ون پیس’ سمیت مشہور اینیمے سیریز کے کھلونوں اور دیگر سامان کے تقریباً 4.3 بلین ین (2.7 ملین امریکی ڈالر) مالیت کے آرڈرز کیے تھے۔ وہ تمام خریداریاں ‘کیش آن ڈیلیوری’ پر کرتی تھی اور سامان پہنچنے پر ادائیگی سے انکار کر دیتی یا سامان کی روانگی سے قبل ہی آرڈر منسوخ کر دیتی تھی۔ اس حرکت سے کمپنی کو بار بار کورئیر اخراجات کی مد میں تقریباً 47 ہزار 500 امریکی ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے