LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے: حزب اللہ مریم نواز سے خوشاب کے ایم پی ایز کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت کو کشمیر میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیدیا میانمار میں تربیتی پرواز کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے شمال مشرق میں 5.5 شدت کا زلزلہ واشنگٹن میں جنگل کی آگ بے قابو، 5 ہزار گھر خالی، 600 عمارتیں تباہ

والدین کے آن لائن گیمنگ پر اعتراض پر تین بہنوں نے افسوسناک قدم اٹھایا

Web Desk

4 February 2026

بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں تین کم عمر بہنیں اپنی رہائشی عمارت کی نویں منزل سے کود کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب والدین نے ان کی آن لائن گیمنگ کی عادت پر اعتراض کیا۔

ہلاک ہونے والی بہنوں کی شناخت پاکھی (12 سال)، پراچی (14 سال) اور وشیکا (16 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بہنیں آن لائن گیمنگ میں حد سے زیادہ مصروف تھیں، جس کے باعث وہ نہ صرف پڑھائی سے غافل ہو گئی تھیں بلکہ آہستہ آہستہ خاندان سے بھی کٹتی چلی گئیں۔

واقعے کے بعد جائے حادثہ سے ایک ڈائری اور آٹھ صفحات پر مشتمل خودکشی کا نوٹ برآمد ہوا، جس میں بہنوں نے اپنی گیمنگ کی عادت، ذہنی دباؤ اور جذبات کا ذکر کیا۔ نوٹ میں لکھا گیا تھا کہ “جو کچھ اس ڈائری میں لکھا ہے، سب پڑھ لو کیونکہ یہ سب سچ ہے۔ مجھے واقعی افسوس ہے، معافی، پاپا۔”

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع صبح تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر موصول ہوئی۔ اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تینوں بہنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ بہنوں نے کووڈ-19 کے دوران آن لائن گیمنگ شروع کی تھی اور وہ خاص طور پر مشن یا ٹاسک بیسڈ گیمز کی عادی ہو چکی تھیں، جس کے باعث وہ اکثر اسکول بھی نہیں جاتیں۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔