LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

تین سگی بہنوں نے ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس مکمل کر لیا

Web Desk

18 June 2026

اہور کی تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس کا سی ای سی ایس (CECS) لیول ون کوچنگ کورس کامیابی سے مکمل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ کھیلوں کے تزویراتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی ان تینوں بہنوں، آمنہ شہزاد، عائشہ شہزاد اور فاطمہ شہزاد نے یہ منفرد اعزاز پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام لاہور میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس کے ‘کوچز ایجوکیشن سرٹیفیکیشن سسٹم’ کے دوران حاصل کیا۔ اس کورس میں ملک بھر سے کئی نامور اور سینئر کوچز شریک تھے، لیکن یہ تینوں طالبات اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور کورس مکمل کر کے بین الاقوامی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ان تینوں بہنوں کا تعلق ایک روایتی سپورٹس فیملی سے ہے۔ ان کے دادا فیاض محمود قریشی اپنے دور کے ممتاز نیشنل ایتھلیٹ رہے ہیں، جبکہ ان کے والد شہزاد قریشی نیشنل سوئمر (تیراک) رہ چکے ہیں اور آج کل کرکٹ کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ یہ تینوں بہنیں بی ایس ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن (BS Health and Physical Education) کی طالبات ہیں۔ سب سے بڑی بہن آمنہ شہزاد کا 8 واں سمیسٹر ہے جبکہ عائشہ اور فاطمہ 6 ٹھے سمیسٹر کی طالبات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تعلیمی شعبے کی وجہ سے ان کے پاس پہلے ہی کافی نظریاتی معلومات تھیں، جس کی بدولت انہیں کورس کے مشکل پریکٹیکل سیشنز کے دوران کوئی دقت پیش نہیں آئی۔ تینوں بہنوں نے اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نامور اور سینئر کوچز کے ساتھ یہ کورس مکمل کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آغاز میں انہیں یہ یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ وہ اس بین الاقوامی کورس کے لیے منتخب ہو جائیں گی، لیکن اب وہ اسے مکمل کرنے کے بعد لیول 2 اور دیگر اعلیٰ لیولز پاس کر کے کوچنگ کے شعبے میں بطور پروفیشنل آگے بڑھنے کا عزم رکھتی ہیں۔