LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہلی کے سابق چیف سیکرٹری نے خودکشی کرلی حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لانگ مارچ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کل طلب یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا: خواجہ آصف مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی ریاست ٹیکساس میں سوشل سٹڈیز کے متنازعہ تعلیمی نصاب کی منظوری، اسلام سے متعلق نصابی تبدیلیوں پر شدید تنقید امریکی محکمہ محنت نے کگنیزنٹ کے لیے نئے گرین کارڈز (پرم) کا پروسیس معطل کر دیا ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو امریکی سینٹرل کمانڈ کا 5 ایرانی خام تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ ایرانی وزیر خارجہ کی امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں پر سخت تنقید امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور دیگر اداروں پر پابندیاں عائد امریکی صدر کا کینیڈا کے ساتھ تجارتی برابری نہ ہونے پر سخت ردعمل

پنجاب کا ایسا شہر جہاں کھیتوں سے سات فٹ سے زائد لمبے تین سانپ برآمد

Web Desk

22 June 2026

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں کھیتوں میں آبپاشی کے دوران سات فٹ سے زائد لمبے تین خوفناک سانپ نکلنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت پکڑ لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ پسرور کے نواحی علاقے شاہزادہ روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں کسان روٹین کے مطابق اپنے کھیتوں کو پانی لگا رہے تھے کہ اچانک مٹی کے اندر سے سات فٹ سے زائد لمبے تین بڑے سانپ باہر نکل آئے۔ اتنے بڑے سانپوں کو یکایک سامنے دیکھ کر کسانوں میں کھلبلی مچ گئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کو کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جدید آلات کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر کچھ ہی دیر کی محنت کے بعد تینوں سانپوں کو زندہ اور بحفاظت قابو کر لیا۔

ریسکیو حکام کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم کی بروقت اور تیز رفتار کارروائی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا، جس کے بعد خوف زدہ کسانوں اور علاقے کے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا اور ریسکیو ٹیم کے اس فوری رسپانس پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔