چور مالِ مسروقہ بیچنے گھر کے مالک کی ہی دکان پر پہنچ گیا
Web Desk
23 July 2026
بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے شہر دھنباد میں ایک چور اس وقت دھر لیا گیا جب وہ چوری کیا گیا سامان بیچنے کے لیے اسی کے مالک کی دکان پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 1 ہفتہ قبل بالیاپور کے رہائشی سادھو پال کے گھر سے پنکھے اور پانی کی موٹر چوری ہوئی تھی۔ ملزم وجے پال جب وہی واٹر پمپ فروخت کرنے مارکیٹ پہنچا تو دکان پر موجود سادھو پال کے بھائی مدھاؤ پال نے موٹر کو فوری پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر باقی مسروقہ سامان کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
طلبہ کی مدد کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا انسانی روبوٹ متعارف
23 July 2026
ماتھے پر ٹوائلٹ پیپر رولز کا توازن قائم کرنے کا عالمی ریکارڈ
22 July 2026
توانائی کا بحران، کیوبا میں سولر سے چلنے والی ٹرائی سائیکل مقبول
22 July 2026
فرش پر 362 کلو پی نَٹ بٹر پھیلا کر فنکار کو انوکھا خراجِ عقیدت
21 July 2026
ٹائٹینک حادثے سے چند روز قبل لکھا گیا نایاب خط نیلامی کے لیے پیش
21 July 2026
چور مالِ مسروقہ بیچنے گھر کے مالک کی ہی دکان پر پہنچ گیا
21 July 2026
ناسا نے مریخ کی حیرت انگیز ٹائم لیپس ویڈیو جاری کر دی
21 July 2026
انوکھی رسم! بارش کیلئے گدھوں کی شادی کرا دی گئی
20 July 2026