LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا

امریکی انسٹیٹیوٹ نے 2026 کے رنگ کا اعلان کر دیا

Web Desk

5 December 2025

2026 کا آغاز ہونے والا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا کے پین ٹون کلر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے آئندہ سال کے رنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ہر سال کے لیے ایک رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے اور 2026 کے لیے اس نے سفید یا وائٹ رنگ کے ایک شیڈ انتخاب کیا ہے۔سفید رنگ کے شیڈ کلاؤڈ ڈانسر کو 2026 کا رنگ قرار دیا گیا ہے۔

ویسے تو یہ شیڈ دیکھنے میں سادہ سفید رنگ ہی ہے مگر پھر بھی انسٹیٹیوٹ کا اصرار ہے کہ یہ سفید کا ایک ذیلی رنگ ہے۔انسٹیٹیوٹ کے مطابق یہ مدھم اور متوازن سفید رنگ سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔امریکی انسٹیٹیوٹ نے 2026 کے رنگ کا اعلان کر دیا

ماہرین کے مطابق موجودہ عہد میں ٹیکنالوجی نے روزمرہ کی زندگی کو مضبوطی سے اپنی گرفت میں لے لیا ہے اور کلاؤڈ ڈانسر مضطرب معاشرے میں سکون پیدا کرے گا اور خاموشی سے وقت گزارنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رنگ نئے آغاز سے منسلک ہے اور نئے آغاز کے لیے ہماری خواہش کو بڑھائے گا۔خیال رہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 1999 سے ہر سال کے لیے رنگوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، یعنی اب اسے 26 سال مکمل ہوگئے ہیں۔امریکی انسٹیٹیوٹ نے 2026 کے رنگ کا اعلان کر دیا26 سال میں پہلی بار اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سفید رنگ کے کسی شیڈ کو منتخب کیا گیا۔ہر سال کے رنگ کے انتخاب کے لیے انسٹیٹیوٹ کے ماہرین موجودہ ثقافتی، سیاسی اور اسٹائل سے جڑے ٹرینڈز کا تجزیہ کرتے ہیں اور کسی رنگ کے مخصوص شیڈ کا انتخاب کرتے ہیں۔درحقیقت ماہرین کے مطابق رنگ کا نام بہت اہم ہوتا ہے، جس وقت آپ رنگ کی وضاحت کرنے والے نام کو سنتے ہیں، فوراً ہی آپ کا ذہن اس کی تصویر بنانے لگتا ہے۔

امریکی انسٹیٹیوٹ نے 2026 کے رنگ کا اعلان کر دیا

انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ سفید رنگ کے اس شیڈ میں ٹھنڈک اور حرارت دونوں کا متوازن امتزاج موجود ہے۔اس انسٹیٹیوٹ نے 2025 کے لیے براؤن رنگ کے شیڈ Mocha Mousse کا انتخاب کیا تھا۔2024 کے لیے نارنجی مائل ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کیا تھا جسے Peach Fuzz قرار دیا گیا، 2023 کے لیے سرخ رنگ کے ایک شیڈ Viva Magenta جبکہ 2022 کے لیے جامنی رنگ کے ایک شیڈ Very Peri کا انتخاب کیا تھا۔