جب ایک ڈرائیور نے گاڑی کو جھیل میں چلانے کی کوشش کی، ویڈیو وائرل
Web Desk
20 May 2026
کیا آپ کسی گاڑی کو جھیل میں چلانے کی کوشش کر سکتے ہیں، خاص طور پر اگر اس میں ایسا فیچر موجود ہو جو اتھلے (کم گہرے) پانیوں میں سواری کو سفر کرنے میں مدد فراہم کرے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر امریکا میں ایک شخص نے ایسی ہی حماقت کی اور اب وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گریپوائن میں ایک ڈرائیور کو دانستہ طور پر اپنی ٹیسلا سائبر ٹرک کو جھیل میں لے جانے اور گاڑی کے ‘ویڈ موڈ’ (Wade Mode) کی غیر قانونی آزمائش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیٹی ووڈ پارک کی جھیل میں ایک سائبر ٹرک کو جزوی طور پر کنارے کے قریب پانی میں ڈوبا ہوا پایا گیا۔ گرفتار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ دانستہ طور پر گاڑی کو جھیل کے اندر لے گیا تھا تاکہ سائبر ٹرک کے ویڈ موڈ کا لائیو مظاہرہ کر سکے۔ مگر اس خطرناک آزمائش کے دوران ٹرک اچانک ڈس ایبل (خراب) ہو گیا، اس نے کام کرنا بند کر دیا اور اس کے اندر تیزی سے پانی بھرنے لگا، جس کے باعث ڈرائیور اور اس میں سوار دیگر مسافروں کو اپنی جان بچانے کے لیے گاڑی کو وہیں چھوڑ کر نکلنا پڑا۔
بعد ازاں، فائر فائٹرز کو بھاری مشینری کے ساتھ جھیل سے اس قیمتی گاڑی کو نکالنے کے لیے طلب کیا گیا۔ گریپوائن پولیس نے ڈرائیور کو جھیل کو نقصان پہنچانے (ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے) سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔ ٹیسلا کمپنی کے مطابق، سائبر ٹرک کا ‘ویڈ موڈ’ ایک ایسا فیچر ہے جس کی مدد سے گاڑی کو دریا یا چشموں کے کم گہرے پانیوں میں 32 انچ کی گہرائی تک، ایک سے 3 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا سکتا ہے۔ تاہم، مقامی پولیس نے واضح کیا ہے کہ ممکن ہے ٹرک کم گہرے پانی میں چلنے کی صلاحیت رکھتا ہو، لیکن کسی بھی عوامی جھیل یا قدرتی آبی ذخیرے میں اس طرح گاڑی داخل کرنا ٹیکساس کے قوانین کے تحت ایک سنگین جرم ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی افریقا: شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے ‘بِی ہوٹل’ قائم
29 November 2026
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026