کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
Web Desk
3 August 2026
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ ٹیری بروز آج بھی دنیا کے بہترین اور تیز ترین ونڈو کلینرز میں شمار ہوتے ہیں، جنہیں اس شعبے کا ‘یوسین بولٹ’ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے 2009 میں منعقدہ ورلڈ ونڈو کلیننگ ورلڈ کپ کے دوران صرف 9.14 سیکنڈز میں 45×45 انچ کی 03 کھڑکیاں صاف کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو 17 سال گزرنے کے باوجود ناقابلِ تسخیر ہے۔ ایک برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیری بروز نے کہا کہ یہ کام نصف عمر کے لوگ بھی آسانی سے نہیں کر سکتے کیونکہ اس کے لیے خاص مہارت اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مقابلے کے قوانین کے تحت تمام شرکا کو 12 انچ کا اسکویجی اور 14 انچ کے ٹی بار سمیت یکساں سامان فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ 03 ججز کی نگرانی میں ‘S’ شیپ تکنیک سے شیشے چمکانے والے کا وقت ‘اسٹاپ’ کہنے پر روکا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026