LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد

Web Desk

19 September 2026

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد نے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے داماد اور آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے سفارشات اور فون کروایا کرتے تھے۔ توصیف احمد کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کو شاداب کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی نظر نہیں آتا، جبکہ ان کے پاس اس معاملے کی مبینہ فون ریکارڈنگز بھی موجود ہیں۔ سابق چیف سلیکٹر نے سوال اٹھایا کہ ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود شاداب خان کو اتنی جلدی سینٹرل کانٹریکٹ کس بنیاد پر مل جاتا ہے؟

دوسری جانب، ثقلین مشتاق نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر توصیف احمد کو کرارا جواب دیا ہے۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ وہ توصیف احمد کی بطور سینیئر عزت کرتے ہیں لیکن انہیں جھوٹ بولنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کھلم کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ توصیف احمد پہلے اپنی مبینہ ریکارڈنگز منظرِ عام پر لائیں، جس کے بعد وہ بھی اپنی موجود ریکارڈنگز سامنے لے آئیں گے۔ دونوں سابق کرکٹرز کے درمیان اس تنازع نے کرکٹ حلقوں میں نیا بحث و مباحثہ چھیڑ دیا ہے۔