ٹی20 ورلڈکپ: بھارت اور انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں آج مدمقابل
Web Desk
5 March 2026
ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور انگلینڈ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے، جہاں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر ول جیکس امیدوں کا محور ہوں گے، جبکہ بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بے تاب نظر آئیں گے۔ بھارت کو ایونٹ میں اب تک صرف ایک میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ نے سپر ایٹ راؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان جیسے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ انگلینڈ کا اسپن اٹیک بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں لگاتار تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مد مقابل آ رہی ہیں۔ 2022 میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی تھی جبکہ 2024 کے سیمی فائنل میں بھارت کامیاب رہا۔ مجموعی طور پر ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 5 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، جس میں بھارت نے 3 اور انگلینڈ نے 2 بار فتح حاصل کی۔
ٹی 20 فارمیٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 29 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے بھارت نے 17 اور انگلینڈ نے 12 میچز جیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026