ٹی 20ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان شامل
Web Desk
9 March 2026
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں مختلف ممالک کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریاں اسکور کیں اور مجموعی طور پر تین سو سے زائد رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
ٹیم کی قیادت جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ایڈن مارکرم کو سونپی گئی ہے، جب کہ ان کے ہم وطن فاسٹ بولر لنگی این گیڈی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی سنجو سیمسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے ساتھ بھارتی کھلاڑی ایشان کشن، ہاردک پانڈیا اور فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
انگلینڈ کےول جیکس اورعادل رشید بھی ٹیم میں جگہ بنانےمیں کامیاب رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور زمبابوے کے موذاربانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ امریکا کے کھلاڑی شیڈلے وین کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس ایل، شاہین آفریدی صفرپرآؤٹ ہونے پر برہم، بیٹ توڑدیا
18 April 2026
پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
18 April 2026
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
18 April 2026
پاکستان کا عالمی سطح پر اعزاز: صاحبزادہ سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن کے نائب صدر منتخب
18 April 2026
پاکستان اور ارجنٹائن فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کی تیاریاں
17 April 2026
پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل
17 April 2026
قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
17 April 2026
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ‘پنک ڈے’ کا انعقاد؛ کرکٹ کے میدان سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کا پیغام
16 April 2026