LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کل احمد آباد میں، بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے

Web Desk

7 March 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل احمد آباد میں دفاعی چیمپئن بھارت اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب ہوگی، جس میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ یہ چوتھا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ اس سے قبل 2000 میں آئی سی سی ناک آؤٹ اور 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔ حال ہی میں دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں مدمقابل آئی تھیں جس میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔بھارتی ٹیم چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔