LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

بلند ترین اونچائی تک بلابنگ جمپ کا نیا ریکارڈ قائم

Web Desk

31 August 2026

برونن/زیورخ: سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت علاقے برونن (Schwyz) میں تین کھلاڑیوں نے پانی پر تیرتے ہوئے ایک دیوہیکل ایئر بیگ پر چھلانگ لگا کر اپنے چوتھے ساتھی کو 92.58 فٹ کی سنسنی خیز بلندی تک اچھال کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

کھیلوں کی دنیا میں ’بلابنگ‘ (Blobbing) کے نام سے معروف اس ایڈونچر کھیل کے دوران سوئس کھلاڑی لوک سیگینٹلر، جرمن لینارٹ فلورکزاک اور امریکی ٹرسٹان کوہن نے بیک وقت اونچائی سے بڑے ایئر بیگ پر چھلانگ لگائی۔ اس زوردار اثر کے نتیجے میں ایئر بیگ کے دوسرے سرے پر موجود سوئس کھلاڑی روبن سٹینر فضا میں 92.58 فٹ کی ریکارڈ بلندی پر اچھل کر پانی میں جا گرے۔

ایڈرین بومن، جو پینٹ بال اور واٹر اسپورٹس ایونٹس کے ماہر ہیں، نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ روبن پہلی بار چار سال قبل ان کے ایک ایونٹ میں آئے تھے، جہاں انہیں پہلی بار ایئر بیگ سے لانچ کیا گیا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر اس کھیل میں غیر معمولی ہنر کا مظاہرہ کیا جس کے بعد سے وہ باقاعدگی سے بلابنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔ روبن کے اس 92.58 فٹ کے حیران کن اچھال نے 2012 میں قائم کردہ 72 فٹ اور 2.14 انچ کے پرانے عالمی ریکارڈ کو پاش پاش کر دیا۔