اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں، آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے: مولانا فضل الرحمان
Web Desk
11 January 2026
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام کی بقا آرام و آسائش میں نہیں بلکہ قربانی اور آزمائشوں سے گزرنے میں ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں آنے والا ہر شخص ایک دن رخصت ہو جاتا ہے، اس لیے اصل کامیابی نیت کی درستگی میں ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسان اپنے اعمال سے خود کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، جبکہ ہر عمل کی قبولیت کا دارومدار نیت پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے، کیونکہ افراط و تفریط معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ معلم بھی ہیں اور مربی بھی، تعلیم و تربیت نبوت کا حصہ ہے۔ ہمارے مدارس میں ادب کی وہ تعلیم دی جاتی ہے جو دنیا کی بڑی جامعات میں بھی ناپید ہے۔ آج نوجوانوں کو دانستہ طور پر اپنے بزرگوں اور اسلاف سے دور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
1 August 2026
ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے
1 August 2026
عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات
1 August 2026
افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
1 August 2026
امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ
1 August 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی
1 August 2026
پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ
1 August 2026
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل
1 August 2026