LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی آبنائے ہرمز میں ایک اور مال بردار بحری جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا: برطانوی میری ٹائم امریکی فوج کی دوحہ میں حاضرسروس فوجی افسر کی ہلاکت کی تصدیق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملے، 4 فلسطینی شہید اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو معاشی طور پر بھی تباہ کرنا شروع کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں کار حادثہ، امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر کا فوجی بیٹا شدید زخمی یورپی یونین کا روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور وزیراعظم کی یورپی کونسل و یورپی کمیشن کے صدور کو دورہ پاکستان کی دعوت شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا، ایم ڈی آئی ایم ایف گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ سے منظور پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر مقدمہ درج یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ، تاریخی اہمیت، ثقافتی ورثے بارے بریفنگ کون بنے گا آزاد جموں و کشمیر کا صدر؟ انتخاب آج ہوگا امریکا سے بالواسطہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کھولنے پر بات ہوئی، ایرانی عہدیدار

وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت

Web Desk

1 August 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلیٰ سطحی امریکی کاروباری وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت “زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ” پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ بیوروکریٹک رکاوٹوں کا خاتمہ کر کے فوری کاروبار کے آغاز کو ممکن بنایا جا سکے۔ لاہور میں امریکی وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا سب سے بڑا محرک ہے جو قومی GDP میں 55.7 فیصد، زراعت میں 57.5 فیصد اور مینوفیکچرنگ میں 48 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آئندہ 03 سالوں کے دوران 7.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متحرک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں 3.9 ارب ڈالر سرکاری اور 3.2 ارب ڈالر نجی شعبے کا ہوگا؛ مزید برآں سرمایہ کاروں کے لیے 10 سالہ انکم ٹیکس چھوٹ اور 15 سے زائد ریگولیٹری اداروں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے جیسی تاریخی مراعات دی جا رہی ہیں۔