ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا
Web Desk
1 August 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2026 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے طے شدہ ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کیا ہے۔ ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق جولائی کے لیے ٹیکس وصولیوں کا مجموعی ہدف 780 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، جبکہ ادارے نے 820 ارب روپے کی خالص وصولیاں حاصل کی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر 918 ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا، جس میں سے 98 ارب روپے مختلف مدات میں ریفنڈز کی صورت میں واپس کیے گئے۔ مدات کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو انکم ٹیکس کی خالص وصولیاں 308 ارب روپے رہیں، جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 413 ارب روپے جمع ہوئے جن میں سے 53 ارب روپے ریفنڈ جاری کیے گئے۔
علاوہ ازیں، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کی مد میں 48 ارب روپے وصول ہوئے جو کہ 47 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے زیادہ رہے۔ اسی طرح کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں بھی مثبت رہیں، جہاں جولائی کے دوران 115 ارب روپے جمع کیے گئے جو کہ 105 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 10 ارب روپے زائد ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026