LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری عمانی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم سمت سے حملہ گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں سکول اور کالج کھل گئے سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، یکم اگست 1990 کشمیری تاریخ کا سیاہ باب قرار ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان پینٹا گون کا ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملے کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار

کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری

Web Desk

1 August 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے مستقبل اور حکومت کا فیصلہ خود کشمیری عوام کے سپرد کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کے نام جاری کیے گئے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق بالخصوص حقِ حاکمیت اور ووٹ کی حرمت دلوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے جن قومی اداروں میں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ سے متعلق فیصلے کیے جاتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور مؤثر آواز ہونی چاہیے۔ چیئرمین پی پی پی نے کشمیر کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 02 اگست کے انتخابات میں اپنے حقِ حاکمیت کے لیے ‘تیر’ کے نشان پر مہر لگائیں تاکہ کشمیر کے فیصلے خود کشمیری کر سکیں۔