LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے اٹلی: مہنگائی، ناقص عوامی خدمات کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال وزیراعلیٰ سندھ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ

سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان کی فاتحانہ انٹری، چین کو 8-3 سے شکست

Web Desk

17 October 2026

پاکستان انڈر 21 جونیئر ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چین کو 3 کے مقابلے میں 8 گول کے نمایاں فرق سے شکست دے دی ہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں چین کی ٹیم نے تین گول کر کے ابتدائی برتری حاصل کر لی تھی، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے حملوں کی بوچھاڑ کر دی اور مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے اسام حیدر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیے، جبکہ محمد فاروق، ولید رانا، فیاض حمزہ، غلام مصطفیٰ، محمد عثمان اور سیف اللہ نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان، میزبان ملائیشیا، چین، جاپان اور کینیڈا کی جونیئر ٹیمیں مدمقابل ہیں، اور یہ ایونٹ 17 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ 18 اکتوبر کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ اس ایونٹ کو آئندہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔