LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل

فٹبال گراؤنڈ میں پیراٹروپر کے تماشائیوں پر گرنے کا انوکھا واقعہ

Web Desk

4 January 2026

آرمڈ فورسز باؤل 2026 کے آغاز سے قبل ایک سکائی ڈائیونگ مظاہرے کے دوران حادثہ پیش آیا، جس میں چار سِول پیرا ٹروپرز میں سے ایک کا پیراشوٹ فیلڈ گول کے جال سے الجھ گیا اور وہ تقریباً 30 سے 35 فٹ کی بلندی سے تماشائیوں میں جا گرا۔

یہ واقعہ رائس یونیورسٹی اور ٹیکساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان میچ سے قبل پیش آیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیرا ٹروپر ہوائی چھلانگ کے بعد میدان کی جانب اتر رہا تھا کہ اچانک فیلڈ گول کے جال میں پھنس گیا۔ جال سے آزاد ہونے کے بعد وہ بلندی سے نیچے گر پڑا، تاہم خوش قسمتی سے چند ہی سیکنڈز میں خود کھڑا ہو گیا اور اسے کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔

حادثے کے دوران رائس یونیورسٹی کے ایک کھلاڑی، ڈیفنس بیک ڈیوون ہُک، زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہُک کی چوٹ کی نوعیت سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے میں پیرا ٹروپر کی شناخت تاحال منظرِ عام پر نہیں آئی، جبکہ اس حادثے میں دیگر تماشائیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔