LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

امریکا: دکان سے چرائی گئی کتاب 40 برس بعد لوٹا دی گئی

Web Desk

8 August 2026

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر یوریکا میں واقع ایک مشہور پرانی کتابوں کی دکان ‘بُک لیگر’ (Book Legger) کو حال ہی میں ایک ایسا پراسرار پارسل موصول ہوا ہے جس نے دکان کے عملے اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ پارسل میں تقریباً 40 سال قبل چوری کی گئی ایک کتاب کے ساتھ معذرت خواہانہ خط اور 100 امریکی ڈالر بطورِ جرمانہ و معاوضہ موجود تھے۔

کتابوں کی دکان کی انتظامیہ کے مطابق موصول ہونے والے پارسل میں معروف مصنف ایڈورڈ گوری (Edward Gorey) کی کتاب ’دی ان اسٹرَنگ ہارپ‘ (The Unstrung Harp) موجود تھی۔ خط میں بھیجنے والے نے اعتراف کیا کہ وہ تقریباً چار دہائیاں پہلے ہمبولڈٹ اسٹیٹ یونیورسٹی (Humboldt State University) کا طالب علم تھا اور اس زمانے میں منشیات و شراب کی شدید لت کا شکار تھا۔ پیسوں کی ضرورت اور غلط صحبت کے باعث اس نے دکان سے یہ کتاب چرائی تھی۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ زندگی میں مثبت تبدیلی اور علاج کے بعد اسے اپنی ماضی کی حرکتوں پر شدید ندامت ہوئی۔ حال ہی میں جب اپنے گھر کے گیراج میں رکھے ایک پرانے ڈبے سے یہ کتاب دوبارہ ملی تو اس کا ضمیر جاگ اٹھا، جس کے بعد اس نے فوری طور پر کتاب معذرت نامے اور 100 ڈالرز کے ساتھ اصل دکان کو واپس بھیج دی۔ دکان کی مالکان نے اس واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں بعد انسان کی سچی ندامت اور دیانت داری کا یہ مظاہرہ ان کے لیے بے حد متاثر کن ہے۔