ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: سری لنکا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
Web Desk
25 November 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے فائنل میں سری لنکا ویمنز نے آئرلینڈ ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ عجمان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 19.3 اوورز میں محض 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12.4 اوورز میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی؛ سری لنکا کی جانب سے ایمیش دولانی 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں جبکہ شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کرنے والی ستھیا سندیپانی کو کھیل کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایونٹ کے تمام میچز اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیے گئے۔
متعلقہ عنوانات
چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار
25 November 2026
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے، محسن نقوی
25 November 2026
پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان
25 November 2026
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
25 November 2026
19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز
25 November 2026
ویبھو سوریاونشی کی دھواں دار بیٹنگ، لسٹ اے کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش
24 November 2026
پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
24 November 2026
بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی
24 November 2026